خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 446 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 446

۴۴۲ تک جد وجہد کرتے رہیں گے اور اپنی اولاد در اولاد کو ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی تلقین کرتے رہیں گے تا کہ قیامت تک خلافت احمد یہ محفوظ چلی جائے اور قیامت تک سلسلہ احمدیہ کے ذریعہ اسلام کی اشاعت ہوتی رہے اور محمد رسول اللہ علیم کا جھنڈا دنیا کے تمام جھنڈوں سے اونچا لہرانے لگے۔الفضل ۱۶ / فروری ۱۹۶۰ء) ہم اس عہد کو ہر لمحہ اپنے دلوں میں تازہ رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔اے اللہ! ہمیں یہ تو فیق عطا فرما۔آمین اللھم آمین سید نا حضرت خلیفہ اصبح الخامس ایدہ اللہ نصرہ العزیز فرماتے ہیں: ”اے مسیح محمدی کے پیارو! آج اس مسیح نے جو امانت تمہارے سپرد کی ہے، اللہ تعالیٰ کے مومنین سے کئے گئے وعدہ سے فیض اٹھانے کے لئے اس امانت کی حفاظت کرو۔اپنے عمل سے اس کی حفاظت کرو، اپنی دعاؤں کے ساتھ اس کی حفاظت کرو، اپنی دعاؤں کے ساتھ اس انعام کو نئی صدی میں داخل کرو تا کہ پھر ان قربانیوں کی وجہ سے جو تمہارے آباء واجداد نے کیں ، ان قربانیوں کی وجہ سے جو تم نے کیں اس کو نئے پھل لگتے جائیں۔اپنے بڑوں کے پھینکے ہوئے بیج کے پھل تم نے کھائے ، اب ایسے کھیت تیار کرو اور دعاؤں سے ان کی ایسی آبیاری کرو کہ اس کے شیریں پھل آئندہ خلافت کی صدی میں تمہاری نسلیں بھی کھائیں اور یہی خلافت کی صدی کو الوداع کہنے اور نئی صدی کے استقبال کا صحیح طریق ہے۔“ (خطاب ۲۹ جولائی ۲۰۰۷، جلسہ سالانہ یو کے )