خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 444 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 444

۴۰ نیز فرمایا: وو ” خلیفہ کے مقابل پر کوئی شخص بھی چاہے وہ کتنا ہی عالم ہو، کم حیثیت رکھتا ہے۔کیونکہ جماعت کی رہنمائی اور بہتری کے لئے اللہ تعالیٰ خلیفہ سے ایسے الفاظ نکلوادیتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہوں۔پس ہر ایک احمدی کو کوشش کرنی چاہئے کہ جیسا کہ پہلے بھی ذکر آچکا ہے کہ لغویات اور فضولیات میں نہ پڑیں اور استحکامِ خلافت کے لئے دعائیں کریں تا کہ خلافت کی برکات آپ میں ہمیشہ قائم رہیں۔“ ,, ہر احمدی کو اس بات کو ہمیشہ سامنے رکھتے ہوئے دعاؤں کے ذریعہ سے ان فصلوں کو سمیٹنا چاہئے جن کا وعدہ اللہ تعالی نے حضرت مسیح موعودؓ سے فرمایا ہے۔اپنے بزرگوں کی اس قربانی کو یاد کریں اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ اُنہوں نے جو قیام اور استحکام خلافت کے لئے بھی بہت قربانیاں دیں۔(الفضل ربوه ۵ جولائی ۲۰۰۵ء) خدا تعالی کی نعمتوں اور انعامات کی شکر گزاری اس کے بندوں پر لازم ہے۔جماعت میں خدا تعالیٰ کی اس جاری نعمت کی شکر گزاری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: یہ اللہ تعالیٰ کا جماعت احمد یہ پر بہت بڑا احسان ہے اور اس کی نعمت ہے جس کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے اور یہ شکر ہی ہے جو اس نعمت کو مزید بڑھاتا چلا جائے گا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اگر تم شکر گزار بنے رہو تو میں اور بھی زیادہ دوں گا۔اس نعمت کے جو افضال ہیں ان سے میں تمہیں بھرتا چلا جاؤں گا۔“ (الفضل ربوه ۵ / جولائی ۲۰۰۵ء)