خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 443 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 443

۴۳۹ و, اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں اللہ کی اطاعت اور رسول کی اطاعت کا حکم دیا ہے اور بتایا ہے کہ رسول اکرم ﷺ کی صرف یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کھول کر الہی احکام اور شریعت کے ارشادات کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور مومنوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان احکام کی بجا آوری میں اطاعت کا کامل نمونہ دکھاویں۔اور اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ دیا کہ اگر تم کامل اطاعت کا نمونہ دکھلاؤ گے تو ان راہوں کی طرف تمہیں ہدایت دی جائے گی جن پر چل کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کی جاسکتی ہے۔اور یہ بھی وعدہ دیا گیا کہ اگر کامل اطاعت کا نمونہ دکھاؤ گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری بشری کمزوریوں کے پیش نظر خلافت حقہ کا نظام تم میں جاری کرے گا اور ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کا تعلق پختہ اور کامل طور پر اپنے رب سے ہوگا۔وہ اپنے اور تمہارے رب کے منشاء کے مطابق تمہاری رہنمائی کرتے رہیں گے اور تمہیں سہارا دیتے رہیں گے۔تمہاری غفلتوں، سستیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے اور ان اعمال کی طرف راہنمائی کرتے رہیں گے جو حالات حاضرہ کا تقاضا ہوں۔“ خطاب بر موقع سالانہ اجتماع انصار الله مرکز یہ ربوہ اکتوبر ۱۹۶۸ء بحوالہ حیات ناصر صفحه ۶۰۵) جماعت کو خلافت کے گرانقدر انعام کے تقاضوں کو پورا کرنے اور اس سے متعلقہ ذمہ داریاں نبھانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ، سید نا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: فرمایا: اس زمانہ کی قدر کو پہچانو اور اپنے پیچھے آنے والوں کیلئے نیک نمونہ چھوڑو تا کہ بعد کی نسلیں تمہیں محبت اور فخر کے ساتھ یاد کریں، اور تمہیں احمدیت کے معماروں میں یاد کریں نہ کہ خانہ خرابوں میں۔“