خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 422
۴۱۸ سب سے زیادہ اکرام والا ہے۔اسی کے دل میں اللہ تعالیٰ پہلے حق ڈالتا ہے پھر اسے خلافت کا منصب عطا کرتا ہے۔یعنی اس کا انتخاب کسی قبیلہ، خاندان، رنگ ونسل یا قوم وغیرہ کی ترجیح پر نہیں ہوتا بلکہ خدا تعالی کی طرف سے خلافت کی خلعت صرف اسے عطا ہوتی ہے جو اس کی نظر میں جماعت مومنین میں اَتْقَاكُمْ کی کسوٹی پر سب سے بلند، اعلیٰ اور ارفع مقام پر ہوتا ہے۔خلافت کے قیام کے لئے خدا تعالیٰ کی یہی سنت ماضی میں بھی کارفرمارہی ہے اور آئندہ بھی یہی جاری رہے گی۔انشاء اللہ