خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 421 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 421

۴۱۷ دَرَجَتٍ لِيَتَّخِذَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا سُخْرِيًّا = وَرَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُوْنَ“ (الزخرف:۳۳) ترجمہ: کیا وہ ہیں جو تیرے رب کی رحمت تقسیم کریں گے؟ ہم ہی ہیں جنہوں نے ان کی معیشت کے سامان ان کے درمیان اس ورلی زندگی میں تقسیم کئے ہیں اور ان میں سے کچھ لوگوں کو کچھ دوسروں پر ہم نے مراتب کے لحاظ سے فوقیت بخشی ہے تا ان میں سے بعض بعض کو زیر نگیں کر لیں۔اور تیرے رب کی رحمت اُس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔نبوت کے بعد اور اس کے ظلت میں خلافت، خدا تعالیٰ کی ایک بہت بڑی رحمت ہے۔جو محض خدا تعالیٰ کی عطا ہے۔کوئی انسان کسی کو خلیفہ نہیں بناتا بلکہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ہاتھ کسی کو خلیفہ بناتا ہے۔دنیا میں معیشت کے سامان کی تقسیم کے لئے اللہ تعالیٰ نے بعض کو بعض کے تحت کیا ہے تا کہ سب کا رزق چلتا رہے۔لیکن نعمت خلافت کسی انسان کے تحت نہیں ہے۔وہ وَ رَحْمَتُ رَبِّكَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُون کی مصداق ہے۔انسان کی اپنی معیشت کے سامان بھی خدا تعالیٰ کی مقررہ تقسیم سے ہوتے ہیں تو اس اعلی قسم کی نعمت پر کوئی کیونکر پابندی لگا سکتا ہے۔اس کے لئے خدا تعالیٰ نے قوم وملک، خاندان وقبیلہ، رنگ و نسل اور زبان و کلام کو روحانی سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی ترجیح نہیں دی بلکہ اپنے قرب و انتخاب کی بنیا و تقوی قرار دی ہے۔جیسا کہ فرمایا: ”يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَّ أُنْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوْبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَاكُمْ ، إِنَّ اللهَ عَلِيْمٌ خَبِيرٌ (الحجرات:۱۴) ترجمہ:اے لوگو یقیناً ہم نے تمہیں نر اور مادہ سے پیدا کیا اور تمہیں قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تا کہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔بلا شبہ اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ معزز وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔یقینا اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور ) ہمیشہ باخبر ہے۔پس جو وجود خدا تعالیٰ کے علم اور آگاہی کے مطابق تقوی کے اعلیٰ مقام پر فائز ہے وہی