خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 375 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 375

اس عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ روحانی خلیفہ سے مراد وہ مجدد و محدث و مصلح وغیرہ ہیں جنہیں خلیفہ راشد ہونے کا منصب عطا نہیں ہوا اور ظاہری خلیفہ سے مراد وہ خلیفہ ہے جسے خلیفہ راشد کا منصب بھی عطا ہوا۔اس کی خلافت صرف روحانیت تک محدود نہیں رہی بلکہ منصب تک بھی پہنچی۔اس اعتبار سے یہ قاعدہ کلیہ قائم کیا جا سکتا ہے کہ ہر روحانی خلیفہ خلیفہ راشد نہیں ہوتا لیکن ہر خلیفہ راشد ضرور روحانی خلیفہ ہوتا ہے۔یا پھر ظاہری خلافت سے پہلی امتوں کے وہ بادشاہ یا حکمران خلیفہ مراد ہیں جو نیک تھے اور مقام نبوت تک پہنچے ہوئے تھے جیسے حضرت داؤ دو حضرت سلیمان علیہما السلام۔اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بسا اوقات ظاہری خلافت سے نیک بادشاہوں کی بادشاہت بھی مراد لی ہے جیسے حضرت عمر بن عبد العزیز۔لیکن آپ نے روحانی یا باطنی خلافت سے بادشاہت مراد نہیں لی۔