خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 227 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 227

خلافت کا دور ۲۲۴ ۱۹ جون ۱۹۸۲ء کو حضرت خلیفہ امسح الثالث و ر اللہ مرقدہ کی وفات کے بعد ۱۰ رجون ۱۹۸۲ء کو حضرت مصلح موعود کی مقرر کردہ مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس بعد نماز ظہر مسجد مبارک میں زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرز ا مبارک احمد صاحب وکیل الاعلیٰ تحریک جدید منعقد ہوا اور آپ کو خلیفہ امسیح الرابع منتخب کیا گیا اور تمام حاضرین مجلس نے انتخاب کے معا بعد حضور کی بیعت کی۔حضور ۲۸ / جولائی ۱۹۸۲ ء کو یورپ کے دورہ پر روانہ ہوئے۔آپ کے پروگرام کا بڑا مقصد بیرونی مشوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور مسجد بشارت سپین کے معینہ پروگرام کے مطابق افتتاح کرنا تھا۔اس سفر میں حضور نے ناروے، سویڈن، ڈنمارک، جرمنی، آسٹریا، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ، سپین اور انگلستان کا دورہ کیا اور وہاں کے مشنوں کا جائزہ لیا۔سفر کے دوران اصلاح و ارشاد اور مجالس عرفان کے علاوہ استقبالیہ تقاریب، ۱۸ پریس کانفرنسوں اور زیورک میں ایک پبلک لیکچر کے ذریعہ اہل یورپ کو پیغام پہنچایا۔انگلستان میں دو نئے مشن ہاؤسز کا افتتاح کیا۔حضور نے یورپ کے ان ممالک میں ہر جگہ مجلس شوری کا نظام قائم فرمایا۔نیز آپ نے تمام ممالک کے احمدیوں کو تو جہ دلائی کہ وہ شرح کے مطابق لازمی چندوں کی ادائیگی کریں۔۱۰ ستمبر ۱۹۸۲ء کو حضور نے ” مسجد بشارت پین کا تاریخ ساز افتتاح فرمایا اور واضح کیا کہ احمدیت کا پیغام امن و آشتی کا پیغام ہے اور محبت و پیار سے اہلِ یورپ کے دل دینِ حق کے لئے فتح کئے جائیں گے۔مسجد بشارت پیڈ رو آباد کے افتتاح کے وقت مختلف ممالک سے آنے والے قریباًا دو ہزار نمائندوں اور دو ہزار کے قریب اہالیان سپین نے شرکت کی۔ریڈیو، ٹیلی ویژن اور اخبارات کے ذریعہ مسجد بشارت کے افتتاح کا سارے یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی خوب چرچا ہوا اور کروڑوں لوگوں تک سرکاری ذرائع سے دین حق کا پیغام پہنچایا گیا۔الحمد للہ علی ذلک حضور نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا کے فضل سے یورپ میں اب ایسی ہوا چلی ہے کہ اہلِ یورپ دلیل سننے کی طرف مائل ہورہے ہیں۔