خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 225 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 225

۱۲۲۲ حضرت خلیفہ اسیح الرابع اور آپ کا دورِ خلافت حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد حضرت مصلح موعودؓ کی حرم ثالث حضرت سیدہ مریم بیگم ( ام طاہر ) صاحبہ کے بطن سے ۱۸ / دسمبر ۱۹۲۸ء ۵ /رجب ۱۳۴۷ھ ) کو پیدا ہوئے۔حضرت سلح موعود آپ کی پیدائش سے قبل الہی بشارت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ نے رویا مصلہ میں دیکھا کہ ” میری گود میں ایک بچہ ہے جس کا نام طاہر احمد ہے۔آپ نے ایک مرتبہ حضرت ام طاہر کو مخاطب کر کے فرمایا : ” مجھے خدا تعالیٰ نے الہام بتایا ہے کہ طاہر ایک دن خلیفہ بنے گا“ (ایک مرد خدا صفحه ۲۰۸) حضرت خلیفہ المسح الرابع کے نانا حضرت ڈاکٹرسیدعبدالستار شاہ صاحب کلر سیداں تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے ایک مشہور سید خاندان کے ایک بڑے عابدزاہد مستجاب الدعوات بزرگ تھے جنہوں نے ۱۹۰۱ ء میں حضرت مسیح موعود کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔آپ کی والدہ حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ بھی نہایت پارسا اور بزرگ خاتون تھیں جو اپنے اکلوتے بیٹے کی تعلیم و تربیت کا بے حد خیال رکھتی تھیں اور اُسے نیک صالح اور عاشق قرآن دیکھنا چاہتی تھیں۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے ۱۹۴۴ء میں تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان سے میٹرک پاس کر کے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا اور ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی۔آپ ۷ / دسمبر ۱۹۴۹ء کو جامعہ احمدیہ میں داخل ہوئے اور ۱۹۵۳ء میں نمایاں کامیابی کے ساتھ شاہد کی ڈگری لی۔اپریل ۱۹۵۵ ء میں آپ حضرت مصلح موعودؓ کے ساتھ یورپ تشریف لے گئے اور لندن یونیورسٹی آف اور میٹل سٹڈیز میں تعلیم حاصل کی تحصیل علم کے بعد ۴/اکتوبر ۱۹۵۷ءکور بوہ واپس تشریف لائے۔