خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 215 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 215

۲۱۲ جماعت میں اس کی اشاعت کی ایک روچل پڑی۔فرض نمازوں کے بعد بھی گیارہ مرتبہ دھیمی آواز میں لا إِلهَ إِلَّا اللہ کا ورد کیا جانے لگا جو حضور کی زندگی میں برابر جاری رہا۔ستاره احمدیت دسمبر ۱۹۸۱ ء میں حضور ( نور اللہ مرقدہ) نے جماعت احمدیہ کو ستارہ احمدیت دیا اور فرمایا: نبی کریم ﷺ کی برکتوں کے طفیل امت محمدیہ نے چودہ صدیوں کے اندر خدا تعالیٰ کے زندہ نشان ایک یا دو نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں دیکھے اور ہر صدی نے زبانِ حال سے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اس لئے میں نے اس ستارے کے چودہ کونوں میں اللہ اکبر لکھوایا ہے“۔حضور نے احباب جماعت کو ستارہ احمدیت دکھایا اور چودہ صدیوں کی طرف سے لا الهَ إِلَّا اللہ اور اللہ اکبر کا ورد کیا۔قرآن مجید کی عالمی اشاعت خلافت ثالثہ کا ایک اہم کارنامہ قرآنِ کریم کی وسیع اشاعت ہے۔اس غرض کے لئے حضور نے یورپ، امریکہ اور افریقہ کے مختلف ممالک میں ہوٹلوں میں قرآن کریم رکھنے کی ایک مہم جاری فرمائی جس کے نتیجہ میں درجنوں ممالک کے طول و عرض میں ہوٹلوں میں کلام پاک کے ہزار ہانسخے رکھوائے گئے۔اور اب یہ سلسلہ کثرت سے تقسیم اور فروخت کی شکل میں برابر جاری اور وسعت پذیر ہے۔