خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 204 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 204

حضرت خلیفہ اسیح الثالث اور آپ کا دور خلافت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جہاں اللہ تعالیٰ نے اولاد کی بشارت دی تھی وہاں ایک نافلہ (پوتے ) کی بھی خاص طور پر بشارت دی تھی کہ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةٌ لَّكَ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۲۹۔تذکره صفحه ۶۴۶) کہ ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جو تیرا پوتا ہوگا۔حضرت خلیفہ مسیح الثانی کو بھی اللہ تعالیٰ نے ایک خاص فرزند کی بشارت دی تھی۔چنانچہ آپ اپنے ایک مکتوب میں فرماتے ہیں: ” مجھے بھی خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ میں تجھے ایک ایسا لڑکا دوں گا جو دین کا ناصر ہوگا اور اسلام کی خدمت پر کمر بستہ ہوگا“۔تاریخ احمدیت جلد چہارم صفحه ۳۲۰) غرض حضرت عایق اسی اثاثے بھی ایک رنگ سے موعود خلیفہ تھے۔ان پیش خبر وں کے مطابق حضرت مرزا ناصر احمد صاحب حضرت خلیفہ اسیح الثالث ۱۶ نومبر ۱۹۰۹ء کو بوقت شب پیدا ہوئے۔۷ اپریل ۱۹۲۲ء کو جبکہ آپ کی عمر ۱۳ سال تھی ، حفظ قرآن کی تعمیل کی توفیق ملی۔بعد ازاں حضرت مولانا سید سرور شاہ صاحب سے عربی اور اردو پڑھتے رہے۔پھر مدرسہ احمدیہ میں دینی علوم کی تحصیل کے لئے باقاعدہ داخل ہوئے اور جولائی ۱۹۲۹ء میں آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد میٹرک کا امتحان دیا اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں داخل ہو کر ۱۹۳۴ء میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔اگست ۱۹۳۴ء میں آپ کی شادی ہوئی۔