خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 168 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 168

۱۶۵ پھر فرمایا: وو مجھے اگر خلیفہ بنایا ہےتو خدا نے بنایا ہے اور اپنے مصالح سے بنایا ہے۔خدا کے بنائے ہوئے خلیفہ کو کوئی طاقت معزول نہیں کر سکتی۔۔۔۔۔خدا تعالیٰ نے معزول کرنا ہوگا تو وہ مجھے موت دے دے گا۔تم اس معاملہ کو خدا کے حوالہ کر دو تم معزولی کی طاقت نہیں رکھتے جھوٹا ہے وہ شخص جو کہتا ہے کہ ہم نے خلیفہ بنایا۔(الحکم ۲۱ جنوری ۱۹۱۴ء) منکرین خلافت نے اپنے خیالات کی ترویج کے لئے لاہور سے ایک اخبار جاری کیا جس کا نام پیغام صلح رکھا۔یہ اخبار حضرت خلیفتہ اسی الاول کے نام بھی ارسال کیا جانے لگا۔آپ نے اس کے مضامین کو پڑھ کر فرمایا ” یہ تو ہمیں پیغام جنگ ہے۔“ اور آپ نے بیزار ہوکر اس اخبار کو وصول کرنے سے انکار کر دیا۔وفات آپ اپنی خلافت کے سارے دور میں جہاں قرآنِ کریم اور احادیث نبوی کے درس و تدریس میں منہمک اور کوشاں رہے وہاں آپ نے خلافت کے مسئلہ کو بار بار تقریروں اور خطبات میں واضح کیا یہاں تک کہ جماعت کی غالب اکثریت نے اس حبل اللہ کو مضبوطی سے پکڑ لیا۔علالت کے دوران خفیہ ٹریکٹوں کی اشاعت نے آپ کو بہت دُکھ پہنچایا اور آپ کی صحت پر بہت بُرا اثر ڈالا۔بالآخر آپ ۱۳ مارچ ۱۹۱۷ء بروز جمعہ اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نظر میں آپ کا مقام آپ کس شان اور رتبہ کے عظیم انسان تھے، اس کا اندازہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درج ذیل اقتباس سے ہوتا ہے۔آپ نے حضرت خلیفتہ اسیح الاوّل کو آیات الہیہ میں سے ایک