خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 167 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 167

۱۶۴ خلافت آدم پر فرشتوں نے اعتراض کیا۔مگر انہوں نے اعتراض کر کے کیا پھل پایا ؟ تم قرآن مجید میں پڑھ لو آخر انہیں آدم کے لئے سجدہ کرنا پڑا۔پس اگر کوئی مجھ پر اعتراض کرے اور وہ اعتراض کرنے والا فرشتہ بھی ہو تو میں اُسے کہہ دوں گا کہ آدم کی خلافت کے سامنے سر بسجو د ہو جاؤ تو بہتر ہے اور اگر وہ اباء اور استکبار کو اپنا شعار بنا کر ابلیس بنتا ہے تو پھر یا در کھے کہ ابلیس کو آدم کی مخالفت نے کیا پھل دیا۔میں پھر کہتا ہوں کہ اگر کوئی فرشتہ بن کر بھی میری خلافت پر اعتراض کرتا ہے تو سعادت مند فطرت اسے أسْجُدُوا لِآدَمَ کی طرف لے آئے گی۔پھر آپ نے اپنی ایک تقریر میں فتنہ پردازوں کو مخاطب کر کے فرمایا: ( بدر ۴ جولائی ۱۹۱۲ء) تم اس بکھیڑے میں کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔نہ تم کو کسی نے خلیفہ بنانا ہے اور نہ میری زندگی میں کوئی اور بن سکتا ہے۔پس جب میں مر جاؤں گا تو پھر وہی کھڑا ہوگا جس کو خدا چاہے گا اور خدا اس کو آپ کھڑا کر دے گا۔۔۔تم نے میرے ہاتھ پر اقرار کئے ہیں۔تم خلافت کا نام نہ لو۔مجھے خدا نے خلیفہ بنادیا ہے اور اب نہ تمہارے کہنے سے معزول ہوسکتا ہوں اور نہ کسی میں طاقت ہے کہ وہ معزول کرے۔اگر تم زیادہ زور دو گے تو یاد رکھو میرے وردو پاس ایسے خالد بن ولید ہیں جو تمہیں مرتدوں کی طرح سزا دیں گے۔ای طرح آپ نے ایک اور موقع پر فرمایا: ( بدر ۴ جولائی ۱۹۱۲ء تقریر احمد یہ بلڈ نگ لاہور ۱۶، ۱۷ جون ۱۹۱۲ء) میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے بھی خدا نے خلیفہ بنایا ہے جس طرح آدم اور ابو بکر و عمر کو خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا۔( بدر ۴ جولائی ۱۹۱۲ء)