خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 151 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 151

۱۴۹ حضرت عثمان اور آپ کا دورِ خلافت حضرت عمرؓ کی شہادت کے بعد آپ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے شہادت سے تیسرے روز متفقہ طور پر حضرت عثمان کو تیسر ا خلیفہ الرسول منتخب کیا۔آپ کا عہد خلافت بھی گزشتہ خلفاء کی طرح تجدیدی تنظیمی اور اصلاحی کاموں نیز فتوحات سے معمور ہے۔کئی مقامات پر گورنروں کے تبادلے اور تقرریاں بھی عمل میں آئیں۔بعض علاقوں میں بغاوتیں اٹھیں تو ان کو دبایا گیا۔مختلف علاقوں کو صوبوں اور اضلاع میں تقسیم فرمایا۔ملکی معاملات میں سخت احتساب کا عمل جاری فرمایا۔تعمیرات کا دائرہ وسیع ہوا۔مدینہ پر سیلاب کی روک تھام کے لئے ایک بند تعمیر کیا اور پانی کا رخ پھیرنے کے لئے نہر کھدوائی۔فتوحات: آپ کے بابرکت دور میں آذربائیجان، رے،اسکندریہ اور اندلس وغیرہ کے علاقے فتح ہوئے اور سلطنت اسلامیہ کی حدود قبرص، افریقہ اور خراسان، افغانستان،خراسان اور ترکستان وغیرہ تک وسیع ہوگئیں۔بحری فتوحات کا آغاز بھی حضرت عثمان کے دور میں ہوا اور اس کے ذریعہ قبرص فتح ہوا۔جمع قرآن آپ کے دور کا ایک بہت نمایاں کام اور تا قیامت جاری فیض یہ ہے کہ آپ نے تمام مسلمانوں کو قرآن کریم کی ایک قرآت پر جمع کر دیا۔قبل ازیں مختلف قبائل اور علاقوں کی قراتوں کے مطابق قرآن کریم کے صحف تیار ہو چکے تھے اور وہ اپنی اپنی قرآت پر تلاوت کرتے تھے۔آپ نے ان سب صحف اور قرآتوں کو کالعدم قرار دے کر سب کو قریش کی اصل قرآت کے مطابق ، جس میں قرآن کریم نازل ہوا تھا، صحیفہ تیار کروایا۔اس پر تمام امت ہمیشہ کے لئے قائم ہے۔فلاح و بہبود کے کام آپ نے تمام لوگوں کے لئے وظائف مقرر فرمائے۔مستحقین کو