خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 1 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 1

خلاف امت محمدیہ میں خلافت راشدہ وہ نعمت عظمیٰ ہے جو اقوام عالم میں پھیلے ہوئے مومنوں کو مساوات کی فلسفیانہ بحثوں اور جمہوریت کے بگڑے ہوئے نظریات کی دھند سے نکال کر انتخاب کے روشن میدان تقوی میں مرضی کو رضائے الہی کے سائبان تلے لا کھڑا کرتی ہے۔پھر تائید الہی اور رضائے باری تعالیٰ منتخب فرد کو اپنے حصار میں لے کر خلیفہ اللہ اور ہر صاحب ایمان کا محبوب ، آقا اور مطاع بنادیتی ہے۔اور خلافت الہام الہی ، تائید خداوندی اور خدا داد بصیرت سے ایمان متبعین کو جلا بخشتی ہے،اُس آبشار کی طرح جو بلندیوں سے اتر کر کشت ویراں کو زندگی کا پیام دیتی ہے۔مومنوں کے لئے یہ خدا تعالیٰ کی وہ عطا ہے جو سر زمین قلوب کو انوار نبوت اور برکاتِ رسالت سے فیضیاب کر کے انہیں حیاتِ جاودانی عطا کرتی ہے۔لبِثِيْنَ فِيْهِ أَبَداً خلافت روشنی صبح ازل کی عروج آدم خاکی کی جھلکی مقام اس کا ہے مضمر اُسْجُدُو امیں حکومت یہ خدائے لَمْ يَزَل کی ☆☆