خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 100
۹۹ کی اطاعت ایک مومن کے ایمان کا جزو لازم ہے۔امام وقت کے احکام بھی شریعت کا جزو ہیں۔آپ فرماتے ہیں: پس شرع، مجموعہ کتاب اللہ وسنت رسول اللہ اور احکامِ خلیفہ اللہ سے مستفادہ شدہ امور سے مراد ہے۔پس جیسا کہ کتاب و سنت اصولِ دینِ متین سے ہے، ایسا ہی حکم امام بھی ادلہ شرع مبین سے ہے۔اور جس طرح سنت کو کتاب اللہ سے دوسرا درجہ حاصل ہے، ایسا ہی حکم امام ، سنتِ رسول سے دوسرے درجہ پر ہے۔پس اصل کتاب اللہ ہے اور اسے واضح کرنے والی سنت نبوی اور ممبین امام ہے۔کتاب اللہ پر ایمان سب سے اول ہے اور ایمان بالرسول بعدہ اور خلیفتہ اللہ پر یقین تیسرے درجہ پر۔چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے: يَا أَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا أَطِيْعُوا اللَّهَ وَأَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَ أُوْلِي الأمْرِ مِنْكُمْ (النساء) اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور جو تم میں سے اولی الامر ہیں ان کی بھی تابعداری کرو۔نبی لم نے فرمایا ہے : عَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَ سُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِيْنَ الْمَهْدِيِّينَ۔میرا اور میرے خلفائے راشدین کا طریقہ لازم پکڑو۔“ منصب امامت از حضرت سید محد اسمعیل شہید ( مترجم ) صفحه ۹۱ مطبوعه ۱۹۳۹ ، نا شرحکیم محمد حسین مومن پورہ لاہور ) (۱۲) حصار ایمان خلافت کے ذریعہ ملنے والی تمام برکتوں کے ہمراہ ایک یہ عظیم الشان برکت بھی جماعت مومنین کو عطا ہوتی ہے کہ بحیثیت جماعت مومن ہر قسم کی ایمانی، اخلاقی اور روحانی لغزشوں اور گمراہیوں سے بچ جاتے ہیں۔خلافت ایک حصار ہے جو جماعت کو دشمنوں کے شیطانی ارادوں اور