خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 89
۸۸ اس الہی منصوبہ پر آپ نے اپنی ساری زندگی بھر پور، کامیاب اور نتیجہ خیز کام کیا اور آپ کے بعد اس تقدیر خداوندی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی قدرت ثانیہ یعنی خلافت راشدہ کی نوید دی جس کو آپ نے اپنے رسالہ ” الوصیت میں بیان فرمایا اور کئی ایک اور مقامات پر اس کی تشریح بھی فرمائی۔جس کا ذکر گزشتہ صفحات میں بھی کئی جگہ ہو چکا ہے۔قبل ازیں آپ نے خلافت کے تمام خد وخال اپنی بصیرت افروز تصنیف ” شہادۃ القرآن میں بھی بیان فرمائے ہیں۔اس الہی منصوبہ کی عالمگیریت کے لحاظ سے دوسرا اقدام یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام بنی نوع انسان کو توحید خالص اور دین واحد یعنی دین محمد م پر جمع کرنے کی ہدایت دی۔چنانچہ آپ نے خاص طور پر اپنی بعثت کی اس غرض کا ذکر کرتے ہوئے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ہدایت فرمودہ لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے فرمایا: چاہئے کہ جماعت کے بزرگ جو نفس پاک رکھتے ہیں میرے نام پر میرے بعد لوگوں سے بیعت لیں۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین میں متفرق آبادیوں میں آباد ہیں۔کیا یورپ اور کیا ایشیا، ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں تو حید کی طرف کھینچے اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا بھیجا گیا۔سوتم اس مقصد کی پیروی کرو۔مگر نرمی اور اخلاق اور دعاؤں پر زور دینے سے۔اور جب تک کوئی خدا سے روح القدس پاکر کھڑا نہ ہو سب میرے بعد مل کر کام کرو۔“ الوصیت ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶، ۳۰۷) اس پیغام میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑی وضاحت کے ساتھ اور غیر مبہم الفاظ میں یہ واضح فرمایا ہے کہ آپ کے بعد اپنے اپنے وقت میں جو افراد خدا تعالیٰ سے روح القدس پا کر