خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page vii
VI ” اے عزیز و! جب کہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دوقدرتیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے۔سواب ممکن نہیں کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے۔اس لئے تم میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی لمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لئے دوسری قدرت کا بھی دیکھنا ضروری ہے۔اور اس کا آنا تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے۔جس کا سلسلہ قیامت تک منقطع نہ ہوگا۔“ الوصیت ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵) حضرت نبی کریم نے فرمایا ہے کہ پہلے خلفاء ہوں ﷺ گے۔پھر بادشاہت شروع ہو جائے گی۔پھر آخری زمانہ میں منہاج نبوت پر خلفاء کا زمانہ آئے گا اور یہ کہہ کر آپ خاموش ہو گئے ( مسند احمد ) جس کا مطلب یہ ہے کہ پھر اس کا سلسلہ قیامت تک چلے گا۔( خطاب حضرت خلیفہ مسیح الثالث اجتماع خدام الاحمد یه ۱۹۷۷ء۔الفضل ربوه ۲۱ مئی ۱۹۷۸ء)