خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page iv of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page iv

پیش لفظ جماعت احمدیہ کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ جماعت احمدیہ میں حضرت مسیح موعود و امام مہدی علیہ السلام کے بعد عرصہ 108 سال سے خلافت کا مبارک نظام جاری ہے۔جماعت احمدیہ پر یہ اللہ تعالیٰ کا فضل عظیم ہے۔آج دُنیا اس نعمت سے محروم ہے اور اس کے قیام کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے مگر دنیاوی ہزار کوششوں سے بھی یہ نظام جاری نہیں کیا جا سکتا جب تک خود خدا تعالیٰ جاری نہ فرمائے۔جماعت احمد یہ اللہ کے فضل سے وہ خوش نصیب جماعت ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے یہ بابرکت نظام جاری فرمایا ہے۔جسکے ذریعہ دنیا بھر میں جماعتی تعلیم و تربیت کے علاوہ اشاعت و نشر ہدایت کے کام جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعہ برق رفتاری سے ہورہے ہیں۔فالحمد للہ ! چنانچہ خلافت کی اہمیت، برکات کے پیش نظر اس سلسلہ میں ذمہ داریوں کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلانے کے لئے نظارت نشر و اشاعت قادیان نے حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے منظور شدہ مجلس شوری 2015ء کی تجویز پر زیر نظر کتابچہ بعنوان خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ، اسکی برکات، خلیفہ وقت کی محبت و اطاعت اور ہماری ذمہ داریاں تیار کروایا ہے۔اس کتابچہ کی ترتیب و تالیف میں مکرم مولوی سید آفتاب احمد صاحب نیز اور مکرم مولوی محمد عارف ربانی صاحب مربیان