خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 47 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 47

۴۷ تمہیں صبر کا اجر دے گا۔کیونکہ تم یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اللہ پر معاملہ چھوڑو۔تمہیں اختیار نہیں ہے کہ اپنے اختلاف پر ضد کرو۔تمہارا کام صرف دو اطاعت ہے، اطاعت ہے، اطاعت ہے۔“ خطبات مسر در جلد 1 صفحہ 258 تا 266) اب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام صادق کی غلامی اور خلافت کی اطاعت میں ہی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرنے کے راستے ہیں اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔اللہ تعالیٰ سب احمدیوں کو بھی اس کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔اس اخلاص اور وفا اور اطاعت کے تعلق کو بڑھاتے چلے جائیں تا کہ ہم جلد سے جلد دنیا میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کو گاڑ کر دنیا میں اسلام کی حکومت قائم کر دیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 12 جون تا 18 جون 2015ء صفحہ 10) ”اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے جوڑ کر پھر خلافت سے کامل اطاعت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔یہی چیز ہے جو جماعت میں مضبوطی اور روحانیت میں ترقی کا باعث بنے گی۔خلافت کی پہچان اور اُس کا صحیح علم اور ادراک اس طرح جماعت میں پیدا ہو جانا چاہیئے کہ خلیفہ وقت کے ہر فیصلے کو بخوشی قبول کرنے والے ہوں اور کسی قسم کی روک دل میں پیدا نہ ہو، کسی بات کو سن کر انقباض نہ ہو۔۔۔خلیفہ وقت کی ہر صورت میں اطاعت اور نظام کی فرمانبرداری کی ایک اہمیت ہے اور ہر ایک پر یہ اہمیت واضح ہونی چاہیئے۔(خطبہ جمعه فرمودہ 31 جنوری 2014ء) الفضل انٹر نیشنل 12 جون تا 18 جون 2015 ، صفحہ 10)