خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 28
۲۸ جلسوں پر اور ابھر کر سامنے آتا ہے۔الحمد للہ، مجھے اس بات کی خوشی ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کینیڈ ابھی اس اخلاص و وفا کے تعلق میں بہت بڑھی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کا یہ تعلق مزید بڑھاتا چلا جائے اور یہ وقتی جوش اور جذبے کا تعلق نہ ہو۔آپ لوگوں نے ہمیشہ محبت اور وفا کا اظہار کیا ہے۔27 مئی کو جب میں نے خلافت کے حوالے سے خطبہ دیا تھا تو جماعتی طور پر بھی اور مختلف جگہوں سے ذاتی طور پر بھی ، سب سے پہلے اور سب سے زیادہ خطوط وفا اور تعلق کے مجھے کینیڈا سے ملے تھے۔اللہ کرے یہ محبت اور وفا کے اظہار اور دعوے کسی وقتی جوش کی وجہ سے نہ ہوں بلکہ ہمیشہ رہنے والے اور دائمی ہوں اور آپ کی نسلوں میں بھی چلنے والے اور قائم رہنے والے ہوں۔“ 66 (خطبات مسرور جلد 3 صفحہ 388 تا 389، مطبوعہ قادیان 2005ء) نائیجیریا کی جماعت کے حوالے سے برکات خلافت کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:۔نائیجیریا کی جماعت تو خلافت کی برکات کا براہ راست مشاہدہ کر چکی ہے۔آپ لوگوں کو تو بہت زیادہ اس انعام کی قدر کرنی چاہیئے۔آپ جانتے ہیں کہ جو لوگ یہاں مساجد سمیت خلافت سے علیحدہ ہو گئے تھے آج ان کی کیا حیثیت ہے؟ کچھ بھی نہیں لیکن جو لوگ خلافت کے انعام سے چمٹے رہے، جنہوں نے اپنے عہد بیعت کو نبھانے کی کوشش کی اللہ تعالیٰ نے انہیں بے شمار انعامات سے نوازا۔آج ہر شہر میں آپ جماعت کی ترقی کے نظارے دیکھتے ہیں۔آج آپ کی یہاں ہزاروں میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ خلافت کے ساتھ ہی برکت ہے۔پس ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے رہیں۔اللہ