خلافت حقّہ اسلامیہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 12 of 25

خلافت حقّہ اسلامیہ — Page 12

خلافت حقہ اسلامیہ 12 اب یہ دیکھ لو ابھی تم نے گواہیاں سن لی ہیں کہ عبد الوہاب احراریوں کو مل کر قادیان کی خبریں سنایا کرتا تھا۔اور پھر تم نے یہ بھی سن لیا ہے کہ کس طرح پیغامیوں کے ساتھ ان لوگوں کے تعلقات ہیں۔سواگر خدانخواستہ ان لوگوں کی تدبیر کامیاب ہو جائے تو اس کے معنے یہ تھے کہ بیالیس سال کی لڑائی کے بعد تم لوگ احراریوں اور پیغامیوں کے نیچے آجاتے۔تم بظاہر اس کو چھوٹی بات سمجھتے ہو لیکن یہ چھوٹی بات نہیں۔یہ ایک بہت بڑی بات ہے اگر خدانخواستہ ان کی سکیم کامیاب ہو جاتی تو جماعت احمد یہ مبائعین ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی اور اس کے لیڈر ہوتے مولوی صدرالدین۔اور عبد الرحمن مصری۔اور ان کے لیڈر ہوتے مولوی داؤ د غزنوی اور عطاء اللہ شاہ بخاری۔اب تم بتاؤ کہ مولوی عطاء اللہ شاہ بخاری اور داؤد غزنوی اگر تمہارے لیڈر ہو جائیں تو تمہارا دنیا میں کوئی ٹھکا نہ رہ جائے۔تمہارا ٹھکانہ تو تبھی رہتا ہے جب مبائعین میں سے خلیفہ ہو اور قرآن مجید نے شرط لگائی ہے مِنكُم کی یعنی وہ مبائعین میں سے ہونا چاہئے اس پر کسی غیر مبائع یا احراری کا اثر نہیں ہونا چاہئے۔اگر غیر مبائع اور احراری کا اثر ہو تو پھر وہ نہ منگم ہوسکتا ہے اور نہ خلیفہ ہو سکتا ہے پس ایک تو میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ جب بھی وہ وقت آئے آخر انسان کے لئے کوئی دن آنا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ابھی میں نے حوالہ سنایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اپنی موت کی خبر دی اور فرمایا۔پریشان نہ ہو کیونکہ خدا تعالیٰ دوسری قدرت ظاہر کرنا چاہتا ہے سو دوسری قدرت کا اگر تیسرا مظہر وہ ظاہر کرنا چاہے تو اس کو کون روک سکتا ہے۔ہرانسان نے آخر مرنا ہے مگر میں نے بتایا ہے کہ شیطان نے بتا دیا ہے کہ ابھی اس کا سر کچلا نہیں گیا۔ابھی وہ تمہارے اندر داخل ہونے کی اُمید رکھتا ہے ”پیغام صلح کی تائید اور محمد حسین چیمہ کا مضمون بتا تا ہے کہ ابھی مارے ہوئے سانپ کی دُم ہل رہی ہے۔پس اس کو مایوس کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آئندہ یہ نہ رکھا جائے کہ ملتان اور کراچی اور حیدر آباد اور کوئٹہ اور پشاور سب جگہ کے نمائندے جو پانسو کی تعداد سے زیادہ ہوتے ہیں وہ آئیں تو انتخاب ہو بلکہ صرف ناظروں اور