خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 24 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 24

۲۲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض اور لوگوں کو بھی انتشارات و کنایات سے یہ بتا دیا تا جب خدائے قادر و توانا کی یہ پیش گوئی پوری ہو تو ان کے ایمان میں اضافہ ہو چنانچہ مذیفہ سے فرمایا مجھے معلوم نہیں کہ میں تم میں اور کتنے دن ہوں میرے بعد ان دونوں کے حکم کی پیروی کرنا۔یہ فرماتے ہوئے آپ نے حضرت ابو بکر و عمرہ کی طرف اشارہ فرمایا (ترمذی) حضور علیہ السلام نے ایک شخص کو کھجوروں کے لدے ہوئے چند اُونٹ دئے اور فرمایا میرے بعد ابو بکر صدیق بھی ایسی تجود و عطا کا ثبوت دیں گے۔(ترجمہ شواہد النبوۃ ص۲۳۳ از حضرت العلام نور الدین عبد الرحمن جامی ناشر مکتبہ نبویہ گنج بخش روڈ لاہور) حضور نے اپنے ایک آخری خطاب میں یہ بھی حکم دیا :- " لَا يَبقِينَ فِي الْمَسْجِدِ بَاب إِلَّا سُدَّ إِلَّا بَابُ إِلَى بَكْرِ (بخاری مصری جلد ۲ ها باب مناقب المهاجرين ) - مسجد کی طرف کھڑکیاں بند کی جاویں مگر ابو نجر کی کھڑ کی مسجد کی طرف کھلی رہے گی۔اور فرمایا " وَرَأَيْتُ على باب ابى بكر نُورًا" دکتر العمال جلد ۶ ص۳۲) مجھے ابو نبر کے دروازے پر نور دکھائی دیا ہے جو صریحاً خلافت صدیقی کی طرف اشارہ تھا جس میں ایک بھید یہ تھا کہ مسجد چونکہ منظر اسرار الہی ہوتی ہے اس لئے حضرت ابو بنجر صدیق کی طرف یہ دروازہ بند نہیں ہوگا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ارشادِ مبارک کے علاوہ ایک عملی صورت بھی اختیار فرمائی اور وہ یہ کہ حضرت ابو بکر صدیق کو نمازوں میں اپنا نائب اور امام امت نامزد فرما دیا۔حضرت عائشہ نے عرض کیا وہ نرم دل انسان ہیں جب حضور کے معتلی پر کھڑے ہوں گے تو انہیں حضور کا خیال آئیگا