خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 18
17 میں رجسے امت کا ایک طبقہ اصح الکتاب بعد القرآن یقین کرتا ہے ) تحریر فرماتے ہیں :۔" لَمّا كانَ رَسُولُ اللهِ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّم في الغارِ فقال لابي بكر۔۔۔انت الصديق جب آنحضرت صل اللہ علیہ وسلم غار ثور یں تھے تو اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر سے فرمایا تو صدیق ہے۔حضرت علامہ باقر مجلسی اپنی مشہور تصنیف " بحار الانوار" (جلد ۶ ۵۳۳) میں تحریر فرماتے ہیں:۔" عن خالد بن نجيح قلتُ لابي عبدِ اللهِ جُعِلتُ فِدَاك سمی رسول الله صلى الله عليه وسلم ابا بكر الصديق قال نعم “ خالد بن نجیح کی روایت ہے کہ یکس نے حضرت ابو عبد الله ( امام جعفر صادق علیہ السلام) سے عرض کیا میں آپ پر قربان ہو جاؤں کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو نجر کو التصدیق کا نام دیا تھا آپ نے جواب دیا ہاں۔حضرت امام جعفر صادق سے یہ بھی دریافت کیا گیا کہ تلوار چاندی سے آراستہ کرنا جائز ہے یا نہیں۔امام علیہ السلام نے فرما یا جائز ہے کیونکہ ابو بکر صدیق کی تلوار چاندی سے مرضع تھی۔راوی نے کہا کہ اسے امام کیا آپ بھی ابوسیجر کو صدیق کہتے ہیں۔به شن کر حضرت امام جعفر صادق نے پورے جاہ و جلال سے فرمایا۔