خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 16 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 16

i ثواب عطا فرما دیا ہے جو تخلیق آدم سے لے کر قیامت تک خدا پر ایمان لائینگے اور تجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُن تمام لوگوں کا ثواب ملے گا جو میری بعثت سے قیامت تک میرے ماننے والوں میں شامل ہوں گے۔۲ - شان صدیقیت ثانی اثنین کے آسمانی خطاب میں حضرت ابو بکر صدیق کی شان صدیقیت کی بھی نشان دہی ہوتی ہے کیونکہ قرآن مجید (سورہ نساع ۶) سے قطعی طور پر ثابت ہے کہ نبی کے بعد دوسرا درجہ کمال صدیق ہی کو حاصل ہے اور صدیق کی تعریف یہ ہے کہ جو شخص خدا کے نبی سے کوئی نشان نہیں مانگتا اور صرف منہ دیکھ کر اس کو پہچان لیتا اور سب سے اول قبول کر لیتا ہے وہ صدیق کہلاتا ہے۔چنانچہ حکیم الملت حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں :- صدیق کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ وہ سب سے پہلے ایمان لاتا ہے اور بغیر معجزہ کے لاتا ہے یا ر اسوه صحابه جلد ۲ ۳۲ از مولانا عبد السلام ندوی) حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی یہ بیان فرموده تعریف جو فیضان نبوت کے جاری ہونے پر محکم اور ناقابل تردید اور فیصلہ کن دلیل ہے اس کی تائید دوسرے اکابر امت نے بھی فرمائی ہے۔چنانچہ دہلی کے شہرہ آفاق صوفی حضرت خواجہ محمد ناصر کے ملفوظات وارشادات میں لکھا ہے :- " صديق۔۔۔وہ لوگ ہیں جو انبیاء کی نبوت کی سب سے پہلے تصدیق کریں