خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 108
۱۰۴ مرضی تو پہلے سے یہی تھی کہ ان کو فتح دے دی جائے جاؤ ان کو فتح دے دو۔اور تم فاتحانہ طور پر اسلام کی خدمت کرنے والے اور اس کے نشان کو پھر دنیا میں قائم کرنے والے قرار پاؤ گے۔(الفصل ۲۸ اکتوبر ۱۹۵۵ء مٹ ) مٹا کے نقش و نگار دیں کو یونہی ہے خوش دشمن حقیقت جو پھر کبھی بھی نہ مٹ سکے گا اب ایسا نقشہ بنائیں گے ہم مٹا کے کفر و ضلال و بدعت کریں گے آثار دیں کو تازہ خدا نے چاہا تو کوئی دن میں ظفر کے پرچم اُڑائیں گے ہم (کلام محمود)