خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 22 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 22

ت انگیز پیش گوئی بھی کی گئی تھی چنانچہ بعض ثقہ روایات سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اس کا انکشاف بذریعہ وحی خفی سفر ہجرت کے وقت ہی ہو چکا تھا۔چنانچہ رابع الخلفاء" سید نا حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں :- " قال رسول الله صلى الله عليه وسلّم لجبريل من يهاجر معى قال ابو بكر وهو يلى امرامتك (کنز العمال جلد ۶ ص۳۲ ) من بعدك۔پیغمبر خداحمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل امیں سے پوچھا میرے ساتھ کون ہجرت کرے گا ؟ کہا البولنجر ! اور وہی آپ کے بعد آپ کی امت کے والی ہوں گے۔مهبط الوحي ثقة الاسلام حضرت الشیخ علی بن ابراہیم التی تحریر فرماتے ہیں :۔ان ابا بكر يَلِي الْخِلَافَةَ مِنْ بَعْدِي ثُمَّ مِنْ بَعْدِهِ ابُوكِ فَقَالَتْ مَنْ اَخَبركَ بِهَذَا قَالَ اللهُ أَخبرني ( تفسیر قمی زیر تفسیر سورۃ تحریم ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حفصہ بنت عمر ضہ سے فرمایا کہ میرے بعد ابو بکر خلیفہ ہوں گے۔پھر تمہارے والد عمر۔انہوں نے عرض کی حضور کو کس نے خبر دی ؟ فرمایا اللہ نے مجھے بتایا ہے۔علام حسن نے بھی تفسیر صافی میں یہ روایت درج فرمائی ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ " اللهُ اخْبَرَنِي" کی بجائے " نبانى العليم الخبير " کے الفاظ لکھے