خلافت احمدیہ — Page 14
نیز بتایا کہ : " یہ امرظاہر ہے کہ سلسلہ احمدیہ میں خلافت ایک بہت لمبے عرصہ تک پھیلے گی جن کا قیاس بھی اس وقت تک نہیں کیا جا سکتا۔۔۔کیونکہ جو کچھ اسلام کے قرون اولیٰ میں ہوا وہ اُن حالات سے مخصوص تھا وہ ہر زمانہ کے لئے قاعدہ نہیں " خلیفہ خدا بناتا ہے الفصل ۳ اپریل ۱۹۵۷ء ص۳ مضمون حضرت مصلح موعود حضرت مصلح موعود که از تاریخ شاہ کو تخت خلافت پر متمکن ہوئے جسکے چند روز بعد حضور نے کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے " کے عنوان سے ایک تاریخی ٹریکٹ شائع فرمایا جس میں یہ حقیقت نمایاں کی کہ : خوب یاد رکھو کہ تخلیفہ خدا بناتا ہے اور جھوٹا ہے وہ انسان جو یہ کہتا ہے کہ خلیفہ انسانوں کا مقرر کردہ ہوتا ہے۔حضرت خلیفہ ایسے مولوی نورالدین صاحب اپنی خلافت کے زمانہ میں چھ سال متواتر اس مسئلہ پر زور دیتے رہے کہ خلیفہ خدا مقرر کرتا ہے نہ انسان اور در حقیقت قرآن شریف کو غور سے مطالعہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ایک جگہ بھی خلافت کی نسبت انسانوں کی طرف نہیں کی گئی " (صت)