خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 615 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 615

خلافة على منهاج النبوة ۶۱۵ جلد سوم میں وہاں کا بادشاہ مسلمان ہو گیا۔مسلمان ہونے کے بعد اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لکھا کہ میں مسلمان ہو گیا ہوں۔کچھ لوگ میری حکومت میں ایسے ہیں جو مسلمان نہیں ہیں ان سے کیا سلوک کیا جائے ؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا خط جب ملا تو آپ نے اس کو لکھوایا کہ جو لوگ مسلمان نہیں ہوئے خواہ وہ مجوسی ہوں یا عیسائی ہوں یا بت پرست ہوں ان کے مذہب میں دخل دینا جائز نہیں ان کا فرض ہے کہ وہ گورنمنٹ کے ٹیکس ادا کریں اور تم اپنے ملک کا جائزہ لو اور ایسے تمام لوگ جن کے پاس زمینیں نہیں ہیں ان کے غلے اور کپڑے کے لئے چار روپیہ مہینہ کا انتظام کرو“ لے زرقانی جلد ۵ صفحه ۳۶ حاشیہ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۶ء ( الفضل ۲۲ اکتوبر ۱۹۶۰ء )