خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 603 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 603

خلافة على منهاج النبوة ۶۰۳ جلد سوم حقوق خلافت ایک فرد کو حاصل ہیں یا پوری قوم کو ایک دوست نے سوال کیا کہ :۔آیت استخلاف میں حقوق خلافت صرف ایک فرد کو حاصل ہیں یا قوم کی قوم کو؟ جواب :۔اس میں دونوں خلافتیں شامل ہیں۔جزوی خلافت بھی شامل ہے جس میں خلافت نبوت اور خلافت نیابت دونوں شامل ہیں اور قومی خلافت بھی شامل ہے کیونکہ جس قوم میں خلفاء ہوتے ہیں وہ بھی خلیفہ ہوتے ہیں۔جس قوم میں بادشاہ ہوتے ہیں وہ قوم بھی بادشاہ ہوتی ہے“۔( الفضل ۱۱ مارچ ۱۹۲۷ء )