خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 586
خلافة على منهاج النبوة ۵۸۶ جلد سوم جو مسلمان تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت زکوۃ ادا کیا کرتے تھے لیکن حضرت ابو بکر کے زمانہ میں دینے سے انکار کر دیا تھا۔ان کے ساتھ خلیفہ کو زکوۃ نہ دینے کے سبب کافروں کا سا سلوک روا رکھا گیا تو کیا سرے سے خلافت ہی کا انکار کسی مسلمان کے لئے روا ہوسکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ جو احکام نبی کی معرفت لوگوں کو پہنچتے ہیں ان کا جاری رکھنا خلیفہ کا کام ہوتا ہے اور وہ خلیفہ کے وقت میں لوگوں کے لئے اسی طرح قابل تعمیل ہوتے ہیں کیونکہ حضرت ابو بکرؓ فرماتے ہیں کہ میں وہی کچھ ان لوگوں سے لوں گا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا کرتے تھے۔( الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۱۵ء ) ا بخاری کتاب الاعتصام بالكتاب والسنة باب الاقتداء بسنن رسول الله : ۲۵۳ حدیث نمبر ۷۲۸۵،۷۲۸۴ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية کچھ