خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 582 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 582

خلافة على منهاج النبوة ۵۸۲ جلد سوم کرتا ہے۔باقی ابو بکر، عمر، عثمان، علی اور حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول کو الہام کے ذریعہ سے مقرر نہ کیا گیا تو اب مجھے کیوں الہام کے ذریعہ سے بتایا جاتا کہ میں خلیفہ ہوں۔ان میں سے ایک کا الہام بھی ثبوت نہیں دیا جا سکتا۔اور اگر کہا جائے کہ ان کو الہام ہوتا تھا تو میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کہہ سکتا ہوں کہ مجھے بھی الہام ہوتا ہے اور کثرت سے اللہ تعالیٰ مجھے امور غیبیہ پر اطلاع دیتا ہے۔فَذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ (۳) میں کس قسم کا خلیفہ ہوں اس کا ثبوت وہی ہے جو ابو بکر ، عمر ، عثمان علی رضی اللہ عنہم کی خلافتوں کا ثبوت ہے۔جو ثبوت اُن کی سچائی میں پیش کیا جائے اور وہ سچا ثبوت ہے تو میں و ہی اپنی سچائی میں پیش کر سکتا ہوں۔إِنْشَاءَ اللہ تَعَالٰی۔ٹر کی خلیفہ خلیفہ نہیں ہوتا اس کا دین سے کوئی تعلق نہیں اور اس لئے اس پر آیت استخلاف کا کوئی حکم نہیں لگتا اور سب سے زیادہ ایک احمدی کے لئے یہ دلیل ہے کہ حضرت مسیح موعود نے خود لکھ دیا ہے کہ وہ خلیفہ نہیں ہے اس لئے لڑکی کے جابر بادشاہ کو جس پر آیت استخلاف کا ایک حکم بھی چسپاں نہیں ہوتا خلیفہ کہنے والا مسیح موعود کے قول کو رد کرتا ہے اور یہ جرات اب تک میں نے خواجہ صاحب میں ہی دیکھی ہے جنہوں نے اسے خلیفہ المسلمین لکھا ہے ورنہ اور کسی احمدی سے میں نے یہ بات نہیں سنی۔(۴) مجھے اگر یہ وحی نہیں ہوئی کہ میں خلیفہ ہوں تو اس میں کچھ حرج نہیں۔اگر مجھے وحی ہو تو میرا منکر کا فر ہوا نہ کہ فاسق۔ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی وحی نہ ہوئی تھی کہ آپ خلیفہ ہیں کیونکہ انہوں نے بیعت کے وقت خود کہا کہ اگر چاہو تو کسی اور کو خلیفہ بنالو۔اگر وحی ہوتی تو کہتے کہ مجھے خدا نے کہا ہے کہ تم سب میری بیعت کرلو۔مگر ان کے نہ ماننے والے کو جو ایک عظیم الشان صحابی تھا اور ۱۲ انقباء میں سے تھا خو د صحابہ نے منافق اور مرتد کہا ہے۔پس اگر آپ معذور ہیں تو وہ لوگ بھی معذور ہیں لیکن حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ وہ زندیق اور فاسق ہے۔دیکھیں آپ کی کتاب سرالخلافہ۔اگر وہ معذور نہیں تو آپ کیوں کر معذور ہو سکتے ہیں۔(۵) خود پیغام لکھتا ہے کہ بعض نے حضرت خلیفہ مسیح کی بیعت نہ کی تھی اور مولوی محمد علی ا