خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 569 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 569

خلافة على منهاج النبوة جلد سوم متعدد زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع ہونا بھی خلافت کی برکات میں سے ہے یہ خلافت اور تنظیم کی ہی برکت ہے کہ جماعت نے متعدد زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع کر دیے ورنہ جماعت میں کوئی ایک فرد بھی ایسا مالدار نہیں جو ان تراجم میں سے ایک ترجمہ بھی شائع کروا سکتا۔اسی طرح کوئی فردا یا رسوخ نہیں رکھتا کہ وہ علیحدہ طور پر کسی زبان میں بھی قرآن کریم کا ترجمہ شائع کراسکتا لیکن اجتماعی صورت میں ہم اس وقت تک انگریزی ، ڈچ ، روسی ، سپینش ، پرتگیزی ، اٹالین ، جرمن اور فرانسیسی زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ کرواچکے ہیں۔مشرقی افریقہ میں سواحیلی زبان میں ترجمہ شائع ہو چکا ہے اور لو گنڈا زبان میں ترجمہ کا کام ہو رہا ہے۔انڈونیشین اور ملائی زبانوں میں بھی ترجمہ کا کام ہو رہا ہے۔ہندی اور گورمکھی زبانوں میں بھی ترجمہ کروایا جا رہا ہے اور امید ہے کہ اگلے تین چار سال میں بیس سے زائد زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع ہو جائے گا۔ہماری نیت ہے کہ ہر اہم زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کر دیں تا کسی زبان کا جاننے والا ایسا نہ رہے جو اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ر پورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۶ء صفحه ۲۰ )