خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 529 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 529

خلافة على منهاج النبوة ۵۲۹ جلد سوم قرض ادا کرنے کی توفیق دے گا لیکن جیسا کہ کہا گیا ہے ہو سکتا ہے کہ کسی خلیفہ کو اخراجات کی ضرورت پیش آئے اس لئے کوئی انتظام ہونا ضروری ہے۔حضرت خلیفہ اول کے پاس تو ایک ایسا فن تھا جس کی وجہ سے آمد ہو جاتی تھی۔اسی طرح مجھے بھی پہلے سالوں میں معقول رقم خاص ذرائع سے مل جاتی تھی مگر یہ طریق ہمیشہ کے لئے نہیں چل سکتا۔اب چوہدری صاحب کا بیان ہے کہ ۵۰۰ روپیہ ماہوار خلیفہ کے ذاتی اخراجات کے لئے اور ۱۵۰۰ سالا نہ سفر خرچ کے لئے مجلس نے تجویز کیا ہے اور پانچ سال کا عرصہ اس پر دوبارہ غور کرنے کے لئے مقرر ہوا ہے۔میری اپنی تجویز سات سالہ تھی اگر اس دوران میں کوئی وجہ خاص پیش آجائے تو دوسرے اسے پیش کر سکتے ہیں۔اگر ہر سال اس پر غور کیا جاوے تو یہ مشغلہ ہی بن جائے“۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء صفحہ ۱۵۷، ۱۵۸)