خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 479
خلافة على منهاج النبوة ۴۷۹ جلد سوم کہا کہ اگر تم لوگ خلافت کو قائم رکھنا چاہو گے تو میں بھی اسے قائم رکھوں گا گویا اس نے تمہارے منہ سے کہلوانا ہے کہ تم خلافت چاہتے ہو یا نہیں چاہتے۔اب اگر تم اپنا منہ بند کر لو یا خلافت کے انتخاب میں اہلیت مدنظر نہ رکھو تو تم اس نعمت کو کھو بیٹھو گے۔پس مسلمانوں کی تباہی کے اسباب پر غور کرو اور اپنے آپ کو موت کا شکار ہونے سے بچاؤ۔تمہاری عقلیں تیز ہونی چاہئیں اور تمہارے حوصلے بلند ہونے چاہئیں۔تم وہ چٹان نہ بنو جو دریا کے رُخ کو پھیر دیتی ہے بلکہ تمہارا کام یہ ہے کہ تم وہ چینل (CHANNEL) بن جاؤ جو پانی کو آسانی سے گزارتی ہے۔تم ایک ٹنل ہو جس کا کام یہ ہے کہ وہ فیضانِ الہی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ حاصل ہوا ہے اُسے آگے چلاتے چلے جاؤ۔اگر تم ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاؤ گے تو تم ایک ایسی قوم بن جاؤ گے جو کبھی نہیں مرے گی اور اگر تم اس فیضانِ الہی کے راستہ میں روک بن گئے ، اس کے راستہ میں پتھر بن کر کھڑے ہو گئے تو وہ تمہاری قوم کی تباہی کا وقت ہوگا۔پھر تمہاری عمر کبھی لمبی نہیں ہوگی اور تم اسی طرح مر جاؤ گے جس طرح پہلی قومیں مریں۔( تفسیر کبیر جلد ۷ صفحه ۴۲۵ تا ۴۳۰ ) ل یوحنا باب ۱۴ آیت ۱۶ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لا ہور ۱۹۲۲ء الوصیت صفحہ کے روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵ الرعد: ۱۲