خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 430 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 430

خلافة على منهاج النبوة ۴۳۰ جلد سوم خدا تعالیٰ تیری راہنمائی کرے۔ان آیات میں وہی مضمون بیان ہوا ہے جو دوسری جگہ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔بعض لوگوں نے غلطی سے لا تَتَّبِمِ الْهَوَى فَيُضِلُّكَ عن سَبِيلِ اللہ کے کے یہ معنی کیے ہیں کہ اے داؤد ! لوگوں کی ہواؤ ہوس کے پیچھے نہ چلنا۔حالانکہ اس آیت کے یہ معنی ہی نہیں بلکہ اس میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ بعض دفعہ لوگوں کی اکثریت تجھے ایک بات کا مشورہ دے گی اور کہے گی کہ یوں کرنا چاہئے مگر فرمایا تمہارا کام یہ ہے کہ تم محض اکثریت کو نہ دیکھو بلکہ یہ دیکھو کہ جو بات تمہارے سامنے پیش کی جا رہی ہے وہ مفید ہے یا نہیں۔اگر مفید ہو تو مان لو اور اگر مفید نہ ہوتو اسے رڈ کر دو۔چاہے اُسے پیش کرنے والی اکثریت ہی کیوں نہ ہو۔بالخصوص ایسی حالت میں جبکہ وہ گناہ والی بات ہو۔پس پہلی خلافتیں اوّل خلافت نبوت تھیں جیسے حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت داؤد علیہ السلام کی خلافت تھی جن کو قرآن کریم نے خلیفہ قرار دیا ہے مگر اُن کو خلیفہ صرف نبی اور مامور ہونے کے معنوں میں کہا گیا ہے۔چونکہ وہ اپنے اپنے زمانہ کی ضرورت کے مطابق صفات الہیہ کو دنیا میں ظاہر کرتے تھے اور اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے ظلت بن کر ظاہر ہوئے اسی لئے وہ اللہ تعالیٰ کے خلیفہ کہلائے۔دوسری خلافت جو قرآن کریم سے ثابت ہے وہ خلافت ملوکیت ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ حضرت ہود علیہ السلام کے متعلق فرماتا ہے کہ انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ واذكروا إذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاء مِنْ بَعْدِ قَوْمٍ نُوحٍ وَ زَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَشَطَةً فَاذْكُرُوا الا ء الله لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ یعنی اُس وقت کو یاد کرو جبکہ قوم نوح کے بعد خدا نے تمہیں خلیفہ بنایا اور اُس نے تم کو بناوٹ میں بھی فراخی بخشی یعنی تمہیں کثرت سے اولا د دی۔پس تم اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کو یا دکر و تا کہ تمہیں کا میابی حاصل ہو۔اسی طرح حضرت صالح علیہ السلام کی زبانی فرماتا ہے وَاذْكُرُوا اذْ جَعَلَكُمْ خلفاء من بعد عاد یعنی اُس وقت کو یاد کرو جبکہ تم کو خدا تعالیٰ نے عاد اولی کی تباہی -