خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 405 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 405

خلافة على منهاج النبوة ۴۰۵ جلد سوم ہیں :۔حضرت علی کی خلافت بلافصل اور قرآن کریم سورة المؤمنون آیت ۶۴ بَلْ قُلُوبُهُمْ في غمرة کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے دو ضمنی طور پر یہ آیت شیعوں کا بھی ر ڈ کرتی ہے۔شیعہ کہتے ہیں کہ حضرت علی کا حق مارا گیا تھا خلیفہ انہیں ہونا چاہئے تھا مگر حضرت ابو بکڑ نے ان سے خلافت کا حق غصب کر لیا۔اللہ تعالیٰ ان آیات میں ان کے اس خیال کی بھی تردید کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ جس انعام کے دینے کا ہم فیصلہ کرتے ہیں وہ کبھی نہیں مارا جاتا کیونکہ قرآن کریم میں جو بات کہی جاتی ہے وہ ضرور پوری ہو کر رہتی ہے۔اگر قرآن کریم حضرت علی کی خلافت یا امامت کا فیصلہ کرتا تو کوئی طاقت ان سے یہ انعام چھین نہیں سکتی تھی۔“ 66 ( تفسیر کبیر جلد ۶ صفحه ۱۹۹)