خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 378 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 378

خلافة على منهاج النبوة ۳۷۸ جلد سوم اس عبارت سے ظاہر ہے کہ عربی زبان میں صورت کا لفظ ظاہری شکل کے لئے بھی اور باطنی شکل یعنی اندرونی طاقتوں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے اور انہی دوسرے معنوں کے مطابق میں نے تم صور نكم کے معنی یہ کئے ہیں کہ تم کو اعلیٰ سے اعلیٰ قومی بخشے۔اس کے بعد جو فرمایا کہ پھر ہم نے ملائکہ سے کہا کہ آدم کی فرمانبرداری کرو اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ محض پیدائش انسان کے معاً بعد ہی ملائکہ کو آدم کی فرمانبرداری کا حکم نہ دیا گیا تھا بلکہ انسان کے پیدا ہونے کے بعد جب درجہ بدرجہ ترقی کر کے انسان نے اپنی روحانی قوتوں کو کامل کیا تھا اُس وقت آدم کے سجدہ کا حکم دیا گیا تھا۔“ ( تفسیر کبیر جلد ۱ صفحه ۲۹۵،۲۹۴) ص: ۲۷ البقرة ٣٢ ، مفردات امام راغب صفحه ۴۹۷ مطبوعہ تم ۱۴۲۳ھ الاعراف: ۱۲