خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 332 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 332

خلافة على منهاج النبوة ۳۳۲ جلد سوم جھاڑو دینا ثواب میں اس مبلغ سے کم نہیں ہو گا جو دلوں کی صفائی کے لئے بھیجا جاتا ہے۔وہ زمین پر جھاڑو دے رہا ہو گا لیکن فرشتے اس کی جگہ تبلیغ کر رہے ہوں گے کیونکہ وہ کہیں گے یہ وہ شخص ہے جس نے نظام میں اپنے لئے ایک چھوٹی سے چھوٹی جگہ پسند کی اور امام کے حکم کی اطاعت کی۔پس ایک نظام کے اندر رہ کر کام کرو اور تمہارا امام جس کام کے لئے تمہیں مقرر کرتا ہے اس کو کرو کہ تمہارے لئے وہی ثواب کا موجب ہو گا۔تمہارے لئے وہی کام تمہاری نجات اور تمہاری ترقی کا باعث ہوگا“۔( الفضل ۷ را پریل ۱۹۴۴ء ) ا بخارى كتاب الجهاد والسير باب يقاتل من وراء الامام و یتقی به صفحه ۴۸۹ حدیث نمبر ۷ ۲۹۵ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ ء الطبعة الثانية ٣٢ اسد الغابة الجزء الثانی صفحه ۲۳۷ زیر عنوان سراقہ بن مالک، مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الثانية