خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 275
خلافة على منهاج النبوة ۲۷۵ جلد سوم۔قربانیوں کے ، کیا بلحاظ علمی ترقیات کے ، کیا بلحاظ تبلیغ کے ، کیا بلحاظ تعلیم و تربیت کے ، اور کیا بلحاظ کثرت تعداد اور زیادت نفوس کے۔غرض ہر رنگ میں ہم نے پہلی فصل کے کاٹنے اور دوسری فصل کے بونے کا اعلان کیا ہے مگر پہلی فصل صرف ایک پیج سے شروع ہوئی تھی اور اس دوسری فصل کی ابتدا لاکھوں بیجوں سے ہوتی ہے اس لئے جب تک ہم یہ ارادہ نہ کر لیں کہ ان لاکھوں بیجوں کو اتنی ہی تعداد سے ضرب دیں گے جتنی تعداد سے اس ایک پیج نے ضرب کھائی تھی اُس وقت تک ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ لیا ہے۔مالی لحاظ سے وہ فصل خالی خزانے سے شروع ہوئی تھی اور لاکھوں تک پہنچ گئی مگر یہ فصل اب لاکھوں سے شروع ہوئی ہے اس طرح وہ فصل ایک کلمہ سے شروع ہوئی تھی اور سینکڑوں کتابوں تک پہنچ گئی اور یہ فصل سینکڑوں کتابوں سے شروع ہوئی ہے پس جب تک اب لاکھوں روپیہ سے کروڑوں روپیہ اور سینکڑوں کتابوں سے ہزاروں اور لاکھوں کتابیں نہ بن جائیں اُس وقت تک ہمارا کام ختم نہیں ہوسکتا۔غرض اس جشن کے منانے سے ہم نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہم نے پہلی فصل کاٹ لی اور نئے سرے سے اس سے حاصل شدہ بیجوں کو زمین میں ڈال دیا۔میرا تو جسم کا ذرہ ذرہ کا نپ جاتا ہے جب مجھے یہ خیال آتا ہے کہ کتنی اہم ذمہ داری ہے جو جماعت نے اپنے اوپر عائد کی۔اگر ہم پہلی فصل نہ کاٹتے تو ہماری ذمہ داریاں کم رہتیں مگر جب ہم نے اس فصل کو کاٹ کر الحمدُ للهِ کہا تو اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتعِین کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا سامان بھی ہمیں مہیا کرنا پڑا۔پس میں جماعت کے دوستوں کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلا تا ہوں۔اس جلسہ کے نتیجہ میں ہم نے لاکھوں نئے بیج زمین میں بو دیئے ہیں اب ہمارا فرض ہے کہ اگلے پچیس یا پچاس سال میں ہم جماعت میں حیرت انگیز طور پر تغیر پیدا کریں۔کیا بلحاظ آدمیوں کی تعداد کے اور کیا بلحاظ مالی قربانی کے اور کیا بلحاظ تبلیغ کے اور کیا بلحاظ تربیت کے اور کیا بلحاظ تعلیم کے۔آج سے مثلاً پچیس یا پچاس سال کے بعد اگر ہم نئی فصل کے ویسے ہی شاندار نتائج نہ دکھا ئیں جیسے پہلی پچاس سالہ فصل کے نتائج نکلے تو ہماری الحمدُ بے معنی اور ہماری اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ جھوٹی ہو جاتی ہے۔پس