خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 259
خلافة على منهاج النبوة ۲۵۹ جلد سوم کے رہنے والے بالکل جاہل اور تہذیب و تمدن سے کوسوں دور تھے ایک ایسے شخص سے جو نہ عالم سمجھا جاتا تھا ، نہ فاضل سمجھا جاتا تھا ، نہ مال دار تھا اس کے گھر میں اور اس کے کان میں یہ بات کہی۔ہم کسی صورت میں بھی اندازہ نہیں کر سکتے اُس کیفیت کا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں اُس وقت پیدا ہوئی ہوگی جس لڑائی کی آپ کو خبر دی گئی تھی وہ یقیناً اس جنگ سے بہت اہم تھی اور ہے جو آجکل جرمنی اور برطانیہ وفرانس میں جاری ہے۔تم میں سے آج اگر کسی بچہ کو خواب میں یہ کہا جائے کہ تمہارا فرض ہے کہ جاؤ اور جرمنی کو فتح کرو تو وہ نہایت حیران ہو کر صبح اپنے دوستوں اور ملنے والوں سے کہے گا کہ آج میں نے ایک عجیب خواب دیکھا ہے اور جب وہ بیان کرے گا تو لوگ ہنستے ہوئے کہیں گے کہ معلوم ہوتا ہے رات تم زیادہ کھا گئے ہو گے جس کی وجہ سے تمہیں بد ہضمی ہو گئی اور ایسا خواب آ گیا۔وہ خواب کی طرف کبھی توجہ نہیں کرے گا ہاں کبھی کبھی ہنس کر اپنے دوستوں سے کہہ دے گا کہ میں نے ایک دفعہ ایک عجیب بے ہودہ سا خواب دیکھا تھا مگر اسی قسم کی کیفیت میں قادیان میں ایک شخص کو الہام ہوتا ہے اور اسے جس جنگ کی خبر دی جاتی ہے وہ اس جنگ سے بہت زیادہ اہم ہے۔پس اُس کے قلب کی جو کیفیت ہوئی ہوگی اس کا اندازہ نہیں کر سکتے۔اگر تو وہ اس الہام کو اس رنگ میں لے لیتا جیسے میں نے بچہ کی مثال دی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ مجھے بد ہضمی ہو گئی ہے یا میں نے زیادہ کھا لیا تھا جس کے نتیجہ میں اس قسم کا خواب آیا یا بخار کی کیفیت تھی یا نزلہ اس کا باعث تھا تب بھی سمجھ آ سکتا ہے کہ اس نے اس عظیم الشان خبر کو سن کر اسے برداشت کر لیا ہو گا تبھی تو اس نے تو جہیہ کر لی کہ یہ محض وہم ہے دماغی خیال یا کسی بیماری کا نتیجہ ہے مگر اس نے یہ نہیں سمجھا کہ یہ الہام کسی دماغی خرابی کا نتیجہ ہے ، اس نے یہ نہیں سمجھا کہ یہ کسی بیماری کا نتیجہ ہے ، اس نے یہ نہیں سمجھا کہ یہ کسی بد ہضمی کا نتیجہ ہے، اُس نے اسے خدا ہی کی آواز قرار دیا۔جیسا کہ وہ فی الحقیقت خدا کی طرف سے تھی اور اس نے یہ نہیں کہا کہ یہ اتفاقی آواز ہے جو میرے کان میں پڑ گئی ہے بلکہ وہ فوراً اس آواز کا جواب دینے کیلئے تیار ہو گیا اور اُس نے کہا اے میرے رب ! میں تیری طرف سے لڑائی کے لئے حاضر ہوں۔اگر وہ اس آواز کے جواب میں اپنے نفس کو یہ کہہ کر تسلی دے لیتا کہ یہ میرا وہم ہے یا کسی