خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 181 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 181

خلافة على منهاج النبوة IAL جلد سوم آیت جس کے متعلق مجھے بتایا گیا کہ اس میں الوہیت ، نبوت اور خلافت کے تعلقات پر بحث کی گئی ہے اللهُ نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ہے۔قرآن کریم کی تفہیم کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کا یہ معاملہ میرے ساتھ کئی دفعہ ہوا ہے کہ ایک سیکنڈ میں بعض دفعہ ایک وسیع مضمون القاء کیا جاتا ہے اور الہام کے طور پر وہ میرے دل پر ایک نکتہ کی شکل میں نازل کیا جاتا ہے۔پھر وہ نکتہ نازل ہو کر یوں پھیل جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے بیسیوں مطالب میرے دل پر حاوی ہو جاتے ہیں اسی طرح اُس دن میرے ساتھ ہوا۔پہلے بھی اپنی بعض تقریروں میں میں ایسے نکات بیان کر چکا ہوں مثلاً الم نشرح لك صدرك " کی تفسیر اور اس کے مطالب ایک سیکنڈ کے اندر میرے دل پر نازل ہوئے تھے اور میں نے کسی جلسہ سالانہ کے موقع پر انہیں بیان کر دیا تھا۔اسی طرح اور کئی مواقع پر اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ سلوک کیا۔اُس دن بھی نماز میں معا مجھے القاء کیا گیا کہ وہ آیت الله نور السموت والارض ہے اور اس کے ساتھ ایسے عظیم الشان مطالب کھولے گئے جو پہلے میرے وہم اور گمان میں بھی نہیں تھے۔اگر چہ اس سارے مفہوم کو سمجھنے کیلئے اس ساری سورۃ کو ہی سمجھنا ضروری ہے۔کیونکہ ساری سورۃ کے مطالب کو آپس میں اس طرح جوڑ دیا گیا ہے کہ ایک بات کی تکمیل دوسری بات کے بغیر نہیں ہوسکتی۔مگر چونکہ خطبہ میں اتنی لمبی تشریح نہیں کی جاسکتی اس لئے میں صرف اس آیت کو لے لیتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ یہ مضمون کس عمدگی کے ساتھ اس آیت میں بیان کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الله نور السمواتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشكوة فِيهَا مِصْبَاحُ الْمِصْبَاحُ في ط زجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُّبَرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لا شرقيّةٍ ولا غَرْبِيَّةٍ ، يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيّ : وَلَوْلَمْ تَمْسَسْهُ نَارُ نُورُ عَلَى نُورِ يَهْدِى الله لِنُورِهِ مَن يَشَاءُ ، وَ يَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ ، وَاللَّهُ بِكُلّ شَيْءٍ عَلِيمُ في بُيُوتِ اذن الله آنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ ، يُسَبِّحُ لَهُ فيها بالغدر والا صَالِ رِجَالُ ، لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةً وَلَا بَيْمُ عَن ذِكْرِ اللَّهِ وإقام الصلوة وإيتَاءِ الزَّكوة يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُ