خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 118
خلافة على منهاج النبوة ,, ۱۱۸ جلد سوم مددفرما“۔اور پھر اس کے تین چار روز بعد الہام ہوا جو گویا اس کا جواب ہے کہ ” میں تیری مشکلات کو دُور کروں گا اور تھوڑے ہی دنوں میں تیرے دشمنوں کو تباہ کر دوں گا“۔آخری الفاظ تباہ کر دوں گا“ یا ” بر باد کروں گا یا ” مٹا دوں گا “ تھے، صحیح طور پر یاد نہیں رہے۔تو جب خدا تعالیٰ خود مجھے تسلیاں دیتا ہے تو میں بندوں سے کیوں ڈروں۔اور کیا ان واقعات کے بعد میں کسی بندے پر اعتماد کر سکتا ہوں ؟ شیخ عبدالرحمن مصری میرے بچپن کے دوست تھے مگر آج ان کے اقرار کے بموجب وہ دو سال سے میرے خلاف مواد جمع کر رہے تھے مگر ہماری تازه تحقیق کے مطابق اس سے بھی بہت پہلے سے کینہ دل میں چھپائے بیٹھے تھے۔پھر میں کسی انسان پر کس طرح بھروسہ کر سکتا ہوں۔“ ( خطبات محمو دجلد ۱۸صفحه ۴ ۲۸ تا ۵ ۲۸ )