خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 116
خلافة على منهاج النبوة 117 جلد سوم خواہ وہ گالی نہ ہو محض ایک سخت لفظ ہو حکومت ان کی سو گالیوں کو پرے پھینک کر کہہ دیتی ہے کہ آپ کے آدمی نے بھی یہ گالی دی ہے۔پس تمہارے اس ایک آدمی کی غلطی کی وجہ سے حکام ایک عرصہ تک یہی دُہراتے چلے جاتے ہیں کہ آپ کے آدمی نے بھی یہی بات کہی تھی اور اس طرح ہماری ساری سکیم تم میں سے ایک شخص جوش میں آکر تباہ کر دیتا ہے اور جب بھی کوئی ایسا موقع آتا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں اب ضرب لگانے کا وقت ہے، ہماری جماعت کا کوئی شخص اپنی بیوقوفی سے اُس ضرب کو اپنے اوپر لے لیتا اور بنی بنائی سکیم کو بگاڑ دیتا ہے۔پس میں پھر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ میری یہ باتیں سمجھنی مشکل نہیں۔تم میں سے جو شخص یہ سمجھتا ہو کہ یہ باتیں مشکل ہیں اور جلدی سمجھ میں نہیں آسکتیں وہ کوئی آٹھ دس سال کا بچہ میرے سامنے لے آئے ، میں اُسے یہ تمام باتیں سمجھا کر بتا دیتا ہوں۔پھر اتنی وضاحت کے بعد بھی اگر تم لوگ نہ سمجھو تو سوائے اس کے اور کیا معنے ہوں گے کہ تم چاہتے ہی نہیں کہ سمجھو اور میری باتوں پر عمل کرو۔میں سوئے ہوئے کو تو جگا سکتا ہوں مگر جو جاگ رہا ہو اور یونہی آنکھیں بند کر کے پڑا ہوا ہو اُ سے کس طرح جگا سکتا ہوں۔اس کے متعلق تو میرے پاس سوائے اس کے اور کوئی چارہ نہیں کہ میں خدا سے ہی کہوں کہ خدایا! مجھے اس نادان دوست سے بچا کہ یہ میرے کام میں روک بنا ہوا ہے۔“ ( خطبات محمود جلد ۱۸ صفحه ۱۴۳ تا ۱۶۴ء) 66 لے پوری پرندوں کے پروں کا مخصوص انداز کا بنا ہوا گول پنکھا ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلدے صفحه ۶۲۵ مطبوعہ کراچی ۱۹۸۷ء) بخارى كتاب الجهاد والسير باب يقاتل من وراء الامام ویتقی به صفحه ۴۸۹ حدیث نمبر ۲۹۵۷ مطبوعہ ریاض ١٩٩٩ ء الطبعة الثانية التوبة: ٦١ خنشون : خفشی: بیجا، نامرد ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد ۸ صفحہ ۷۰۷ مطبوعہ کراچی ۱۹۸۷ء) ۵، ۶ تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۳۳۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء