خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 67 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 67

خلافة على منهاج النبوة ۶۷ جلد دوم واتَّبَعُوا الثور الذي أنزل معةَ ، أو ليكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ پس وہ لوگ جو اس رسول پر ایمان لاتے اور اس کے احکام کی عزت کرتے اور اس کی نصرت اور تائید کرتے اور اس نور کی اتباع کرتے ہیں جو اس کے ذریعہ نازل کیا گیا ہے وہی لوگ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں گے۔اب دیکھ لو گورنمنٹیں بھی ہمیشہ اسی قسم کے قوانین بناتی ہیں اور کہتی ہیں کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو اور قرآن کہتا ہے کہ ہم نے یہ اختیار جو حکومت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے محمد رسول اللہ کو دے دیا ہے جو لوگ اس کی اتباع کریں گے وہ کامیاب ہوں گے اور جو اطاعت سے انحراف کریں گے وہ ناکام ہوں گے۔(۵) اسی طرح فرماتا ہے۔وَاعْلَمُوا آنَّ فِيْكُمْ رَسُول اللَّهِ ، لَوْيُطِيعُكُمْ في كثير من الأمر لعنتُمْ وَلكِنَّ اللهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَ زَيَّنَهُ في قُلُوبِكُمْ وَ كَرّةَ الّيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوقَ وَالْعِصْيَانَ ، أُولَيكَ هُمُ الرّاشِدُونَ ال اس آیت میں اللہ تعالیٰ یہ بتاتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت ہوگی کس طرح ؟ آیا دنیوی بادشاہوں کی طرح یا کسی اور رنگ میں؟ فرماتا ہے خدا کا رسول تم میں موجود ہے اگر وہ تمہارے اکثر مشوروں کو قبول کرے تو تم یقیناً مصیبت میں پڑ جاؤ لیکن چونکہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں میں ایمان پیدا کر دیا ہے اور تم اُس کی قدر و قیمت کو اچھی طرح سمجھتے ہو اور جانتے ہو کہ ایمان کا تمہارے پاس رہنا تمہارے لئے کس قدر مفید اور با برکت ہے اور ایمان کا ضیاع تمہارے لئے کس قدر مہلک ہے وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ اور پھر اس ایمان کو اس نے تمہارے دلوں میں نہایت خوبصورت شکل میں قائم کر دیا ہے اور کفر ،فسق ، عصیان اور خروج عن الاطاعت کو اس نے تمہاری آنکھوں میں مکر وہ بنا دیا ہے اس لئے تمہیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ ہمارے رسول کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ اگر چاہے تو تمہارے مشوروں کو قبول کرے اور اگر چاہے تو رڈ کر دے۔أوليكَ هُمُ الرّاشِدُونَ اور یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت پانے والے ہیں۔