خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 478
خلافة على منهاج النبوة ۴۷۸ جلد دوم کے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے گی۔میں اس دعا میں ہر احمدی کو شامل کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو اور ان کو اس مشن کے پورا کرنے کی توفیق دے وہ کمزور ہیں لیکن ان کا خدا ان کے ساتھ ہے اور جس کے ساتھ خدا ہوا سے انسانوں کی طاقت کا کوئی ڈر نہیں ہوتا۔دنیا کی بادشاہتیں ان کے ہاتھ چومیں گی اور دنیا کی حکومتیں ان کے آگے گریں گی۔بشرطیکہ نبیوں کے سردار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق یہ لوگ نہ بھولیں اور اسلام کے جھنڈے کو اونچا ر کھنے کی کوشش کرتے رہیں۔خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو ہمیشہ ان کی مدد کر تا رہے اور ہمیشہ ان کو سچا راستہ دکھاتا رہے۔بے شک وہ کمزور ہیں تعداد کے لحاظ سے بھی اور روپے کے لحاظ سے بھی اور علم کے لحاظ سے بھی لیکن اگر وہ خدائے جبار کا دامن مضبوطی سے پکڑیں گے تو خدا تعالیٰ کی پیشگوئیاں ان کے حق میں پوری ہونگی اور دین اسلام کے غلبہ کے ساتھ ان کو بھی غلبہ ملے گا۔اس دنیا میں بھی اور اگلی دنیا میں بھی۔خدا تعالیٰ ایسا ہی کرے اور قیامت کے دن نہ وہ شرمندہ ہوں نہ اُن کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شرمندہ ہوں۔نہ خدا تعالیٰ شرمندہ ہو کہ اس نے ایسی نالائق جماعت کو کیوں چنا یہ خدا تعالیٰ کا لگایا ہوا آخری پودا ہے جو اس پودے کی آبیاری کرے گا خدا تعالیٰ قیامت تک اس کے بیج بڑھاتا جائیگا اور وہ دونوں جہاں میں عزت پائے گا۔إِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى اے عزیز و ! ۱۹۱۴ء میں خدا تعالیٰ نے اپنے دین کی خدمت کا بوجھ مجھ پر رکھا تھا اور میری پیدائش سے بھی پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ میری خبر دی تھی میں تو ایک حقیر اور ذلیل کیڑا ہوں۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل تھا کہ اس نے مجھے نواز ا اور میرے ذریعہ سے اسلام کو دنیا میں قائم کیا جس خدا نے میرے جیسے حقیر انسان کے ذریعہ سے دنیا میں اسلام کو قائم کیا میں اسی خدائے قدوس کا دامن پکڑ کر اس سے التجا کرتا ہوں کہ وہ اسلام کو برتری بخشے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو اگلے جہان میں ساری دنیا کے سردار ہیں اس جہان میں بھی ساری دنیا کا سردار بنائے بلکہ ان کے خدام کو بھی ساری دنیا کا بادشاہ بنائے مگر نیکی اور تقویٰ کے ساتھ نہ کہ ظلم کے ساتھ ، تو حید دنیا سے غائب ہے خدا کرے کہ پھر