خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 23 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 23

خلافة على منهاج النبوة ۲۳ جلد دوم کہ میرا کیس اتنا اہم ہے کہ خلیفہ کو خود گورنر کے پاس جا کر کہنا چاہیے کہ فیصلہ میرے حق میں ہو۔ایک شخص نے کہا ہمارے علاقہ میں تبلیغ کا بڑا موقع نکلا ہے اور وہ یہ کہ مجھے نمبر دار بنوا دیا جائے۔میں متنبہ کرتا ہوں کہ اس قسم کی سفارشات چاہنا خلافت کی ہتک ہے اور اسے جاری نہیں رہنا چاہیے۔اس قسم کے کاموں کے لئے مجھے مت کہا کرو بلکہ آپس میں بھی ایک دوسرے کو نہ کہا کرو اور خدا تعالیٰ پر توکل کرو۔جب ہمارے آپس کے ایسے تعلقات نہ تھے اُس وقت کون حفاظت کرتا تھا۔خدا پر ہی تو کل کرو تا کہ کسی مشکل اور مصیبت کے وقت خود خدا تمہاری سفارش کرنے والا ہو۔(انوار العلوم جلد ۱۲ صفحه ۶۰۴)