خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 363

خلافة على منهاج النبوة ۳۶۳ جلد دوم اپنی اولاد در اولادکو خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتے چلے جائیں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے دوسرے سالانہ اجتماع بمقام ربوه مورخه ۲۷ اکتوبر ۱۹۵۶ء کو درج ذیل خطاب فرمایا اور اسلام اور احمدیت کی اشاعت اور نظام خلافت کیلئے انصار کو اپنا عہد ہمیشہ یادر کھنے سے متعلق نصائح فرمائیں۔تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں تقریر شروع کرنے سے پہلے انصار اللہ کا عہد دُہراتا ہوں۔سب دوست کھڑے ہو جائیں اور میرے ساتھ ساتھ عہد دُہراتے جائیں۔(حضور کے اس ارشاد پر سب دوست کھڑے ہو گئے۔اور آپ نے مندرجہ ذیل عہد دہرایا۔أَشْهَدُ أَنْ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ ، رَسُولُهُ۔میں اقرار کرتا ہوں کہ اسلام اور احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت اور نظام خلافت کی حفاظت کیلئے انشاء الله آخر دم تک جد و جہد کرتا رہوں گا اور اس کیلئے بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہوں گا نیز میں اپنی اولا د کو بھی ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتا رہوں گا “۔(اس کے بعد حضور نے فرمایا۔) کل کی تقریر کے بعد کھانے میں کچھ بد پرہیزی ہوگئی جس کی وجہ سے اسہال آنے شروع ہو گئے اور پھر رات بھر اسہال آتے رہے جس کی وجہ سے میں اس وقت بہت زیادہ