خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 242
خلافة على منهاج النبوة ۲۴۲ جلد دوم طرح دنیا کے ہر گوشہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام اور اسلام کا پیغام میرے ذریعہ سے پہنچ چکا ہے اور وہ پیشگوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بیٹے کے متعلق فرمائی تھی وہ میرے وجود میں بڑی شان سے پوری ہو چکی ہے۔اس پیشگوئی میں اُنسٹھ باتیں بتائی گئی ہیں مگر ان تمام باتوں کے متعلق اس وقت تفصیل سے روشنی نہیں ڈالی جاسکتی۔صرف ایک دو باتیں میں بیان کر دیتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ جس طرح میرا نام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا اسی طرح میرا بیٹا دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا۔دنیا کے کناروں کے لحاظ سے امریکہ ایک طرف ہے اور جاپان دوسری طرف۔درمیان میں یورپ اور افریقہ کا علاقہ ہے۔ہماری جماعت ایک غریب جماعت ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اس پیشگوئی کے مطابق مجھے توفیق عطا فرمائی کہ میں دنیا کے مختلف ممالک میں احمد یہ مشن قائم کروں۔چنانچہ اس وقت امریکہ میں احمدیہ مشن قائم ہے، انگلستان میں احمد یہ مشن قائم ہے، شمالی اور جنوبی افریقہ میں احمد یہ مشن قائم ہے، چین اور جاپان میں بھی احمد یہ مشن قائم کئے گئے تھے مگر جنگ کی وجہ سے کچھ عرصہ کیلئے بند کر دیئے ہیں، سماٹرا اور جاوا میں احمد یہ مشن قائم ہیں ، اسی طرح جرمنی میں اور ہنگری میں ، ارجنٹائن میں ، یوگوسلاویہ میں ، البانیہ میں ، پولینڈ میں ، زیکوسلواکیہ میں، سیرالیون میں، گولڈ کوسٹ میں ، نائیجیریا میں ، مصر میں ، فلسطین میں، ماریشس میں ، شام میں ، روس میں ، سٹریٹ سیٹلمنٹس اے ہیں ، ایران میں ، کابل میں ، ملایا میں اور دوسرے کئی ممالک میں اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ سے احمدیت کا پیغام پہنچایا اور وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے بیٹے کے متعلق فرمائی تھی کہ دنیا کے کناروں تک وہ اسلام اور احمدیت کا نام پہنچائے گا۔(انوار العلوم جلد ۷ اصفحه ۲۱۳ تا ۲۲۱) سٹریٹ سیٹلمنٹس (Straits Settlements) ملا یا میں برطانیہ کی سابق شاہی نو آبادی ۱۸۲۶ء سے ۱۸۵۸ ء تک برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے پیانگ، ملا اور سنگا پور کو ایک انتظامی جزو کی حیثیت سے سنبھالے رکھا۔بعد ازاں قلیل مدت کے لیے انڈیا آفس نے انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا۔۱۸۶۷ء میں یہ نو آبادی قائم کی گئی اور ۱۹۴۶ء میں ختم کر دی گئی۔اب سنگا پور ایک الگ کالونی ہے مگر باقی حصے ملایا کے اتحاد میں شامل ہو گئے۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۴۱ سے مطبوعہ لاہور۱۹۸۷ء)