خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 219 of 498

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد دوم) — Page 219

خلافة على منهاج النبوة ۲۱۹ جلد دوم ہماری طرف آگئے تو وہ اکیلے رہ گئے۔اس پر انہوں نے پاس کی دیوار کی طرف منہ کر کے آہستہ آہستہ لکیر کی طرف بڑھنا شروع کیا اور لکیر کے پاس پہنچ کر کہا میں بھی اس طرف آ جاتا ہوں اور وہ بھی آگئے۔مولوی محمد حسین صاحب سے مراد ائمۂ کفر ہیں اور اس طرح بتایا گیا کہ جب عام لوگ احمدی ہو جائیں گے تو وہ بھی ہو جائیں گے اور جب رعا یا احمدی ہو جائے گی تو بادشاہ بھی ہو جائیں گے پس تبلیغ کرو، احمدیت کو پھیلا ؤ اور دعاؤں میں لگے رہو۔دل میں درد پیدا کرو، عاجزی ، فروتنی اور دیانت داری اختیار کرو اور ہر طرح خدا کے مخلص بندے بننے کی کوشش کرو۔اگر کبھی کوئی غلطی ہو جائے تو اس پر اصرار مت کرو کیونکہ جو اپنی غلطی پر اصرار کرتا ہے اس کے اندر سے نور جاتا رہتا ہے۔نہ اُس کی نمازوں میں لذت رہتی ہے اور نہ دعاؤں میں برکت۔اپنی غلطی پر نادم ہونا اور خدا تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری کرنا ترقی کا بڑا بھاری گر ہے۔پس اگر غلطی کرو تو بھی اور نہ کرو تو بھی خدا تعالیٰ کے حضور جھکو اور اس سے عفو طلب کرو۔صلى الله اس طرح مستقل ایمان حاصل ہو جاتا ہے اور اسے تو بہ ٹوٹنے نہیں دیتی۔رسول کریم علی نے فرمایا ہے جب کوئی مومن چوری کرتا ہے یا زنا کرتا ہے تو اس کا ایمان اس کے سر پر معلق ہو جاتا ہے اور جب وہ ایسا فعل کر چکتا ہے تو پھر اس میں داخل ہو جاتا ہے۔اس سے بتایا کہ تو بہ کرنے والے کا ایمان گلی طور پر اسے نہیں چھوڑتا ، اس کی غلطی کی وجہ سے نکل جاتا ہے مگر پھر تو بہ کرنے سے لوٹ آتا ہے۔پس دعائیں کرتے رہو میرے لئے بھی ، تمام مبلغین کے لئے بھی اور سب احمدیوں کیلئے بھی۔بے شک خدا تعالیٰ کے میرے ساتھ وعدے ہیں لیکن میری طاقت تمہارے ذریعہ ہے۔پس اپنے لئے دعائیں کرو اور میرے لئے بھی۔اب کے تو خلافت جوبلی کی وجہ سے اتنے لوگ جمع ہوئے ہیں کوشش کرو کہ جماعت اتنی بڑھ جائے کہ اگلے سال یوں بھی اتنے لوگ جمع ہوسکیں۔پھر غیروں کیلئے بھی دعائیں کرو۔ان کے متعلق اپنے دلوں میں غصہ نہیں بلکہ رحم پیدا کرو۔خدا تعالیٰ کو بھی اس شخص پر رحم آتا ہے جو اپنے دشمن پر رحم کرتا ہے۔پس تم اپنے دلوں