خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page v of 496

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page v

عرض ناشر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں اپنی امت میں خلافت علی منہاج نبوت کے قیام کا بڑی صراحت کے ساتھ یوں ذکر فرمایا۔حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم میں نبوت قائم رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔پھر وہ اس کو اٹھا لے گا۔پھر خلافت علی منھاج النبوۃ قائم ہو گی۔اور وہ اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔پھر اللہ تعالیٰ جب چاہے گا اس ( نعمت) کو بھی اٹھا لے گا۔پھر ایذا رساں بادشاہت (کاٹ کھانے والی حکومت قائم ہو گی اور وہ اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔پھر جب وہ چاہے گا اسے ( بھی ) اٹھالے گا۔پھر جابر بادشاہت (ظالم حکومت ) قائم ہو گی۔اور وہ اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔پھر جب وہ چاہے گا اسے ( بھی ) اٹھا لے گا۔اس کے بعد پھر خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہو گی۔پھر ( یہ فرمانے کے بعد ) آپ خاموش ہو گئے“۔(مسند احمد بن حنبل"۔مسند الکوفیین۔حدیث 18596)